حالات حاضرہ

تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین کے استعفی منظور، صرف منحرف اراکین باقی رہ گئے

اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین اسمبلی کے استعفی منظور کر لئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسپیکر نے 43 ارکان کے استعفے منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے جو الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہوگئی ہے۔

آج (بروز منگل) مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122ااراکین قومی اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حامی شیخ رشید کا استعفی بھی منظور ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

یاد رہے کہ کل (بروز سموار) تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے استعفی واپس لینے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن ان کی ملاقات نہیں ہوسکی جس کے بعد اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔

Back to top button