خبریں

گورنمنٹ مڈل سکول گاؤں 12/ 11 ایل ساہیوال میں تقریب کا انعقاد

لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور آواز دو پروگرام کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول گاؤں 12/ 11 ایل کی چار دیواری کی تکمیل کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے  مہمانِ خصوصی محکمہ تعلیم ساہیوال سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار احمد علوی تھے۔

تقریب میں آواز دو ویلج فورم ممبران، اساتذہ اکرام، ایکتا سوسائٹی کے ممبران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ویلج فورم  اور ایکتا سوسائٹی کی جانب سے عبدا لجبا نے سکول کی چار دیواری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

انصر اقبال سکول ہیڈ ماسٹر نے سکول کی بہتری کے لیے مزیدسفارشات جن میں سکول میں صاف پانی کا پلانٹ اور ٹائلٹ بلاک کی تعمیر کے لیے درخواست کی گئی۔

افتخار احمد علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول کی تعمیر کو 100 سال ہو گئے ہیں لیکن یہ بدقسمتی سے چار دیواری سے محروم چلا آ رہا تھا لیکن اب کمیونٹی کی کوششوں اور محکمے کے تعاون سے 1564 فٹ چار دیواری جس کی لاگت تقریباَ 70 لاکھ روپے بنتی ہے پایا تکمیل کو پہنچی ہے۔  محکمہ آئندہ بھی سکول کی بہتری کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور آواز دو کی جانب سے ضلعی کوارڈینیٹر  الویرہ وقاص نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور  اس بات کا عہد کیا گیا کہ لوگ مل کر اپنے علاقے میں دی جانے والی سرکاری سہولیات کی بہتری کے لیے کام کو جاری رکھیں گے ۔ اور جہاں کہیں انہں مسائل درپیش ہیں اسے مزید رابطہ کاری کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

Back to top button