معلومات تک رسائی

پاسکو معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت جوابدہ ہے، پی آئی سی

اسلام آباد۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن (پاسکو) معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت ایک عوامی ادارہ قرار دیا ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری نعیم صادق کی اپیل برخلاف پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت عوام کو جوابدہ قرار دیا ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ پاسکو کے پچیس فیصد شئیرز وفاقی حکومت کے پاس ہیں جبکہ پاسکو کا انتظامی کنٹرول بھی وفاقی حکومت کے پاس ہے جس کی تصدیق رولز آف بزنس (انٹری نمبر 31) میں کی گئی ہے

۔ آر ٹی آئی ایکٹ، 2017 کی شق 2 (9) (ڈی)، (جی) اور (ایچ) کے مطابق پاسکو کو واضح طور پر ایک عوامی ادارہ ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں پاکستان انفارمیشن کمیشن نے پاسکو کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کو 10 دن کے اندر درخواست کردہ معلومات فراہم کرے تاکہ عوامی اداروں کے پاس موجود اہم معلومات تک رسائی کے شہریوں کے حق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ فیصلہ پاکستان میں شفافیت، احتساب اور شہریوں کے معلومات تک رسائی کے حقوق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Back to top button