خبریںمعلومات تک رسائی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ایک فیصد شکایات بھی نہ نمٹا سکا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو اب تک شہریوں کی جانب سے مجموعی طور پر ایک لاکھ پینتیس ہزار سے 954 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے صرف 616 کو ہی نمٹایا جاسکا ہے۔

"دی رپورٹرز” کی جانب سے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت حاصل کرددہ دستاویزات کے مطابق 1465 شکایات پر مقدمات (ایف آئی آرز) درج کی گئیں ہیں جن میں سے صرف 616 شکایات کو تحقیقات مکمل کرکے کو نمٹایا گیا ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے 1578 ملزمان کو گرفتار کیا اور 572 ملزمان کو مختلف عدالتوں کے سامنے پیش کیا تاہم صرف 286 مقدمات عدالتوں کے ذریعے نمٹائی گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق کسی بھی صحافی کے خلاف نہ ہی کوئی شکایت موصول ہوئی ہے اور نہ ہی کسی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ "دی رپورٹرز” نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے درج کئے گئے مقدمات (ایف آئی آرز) کی کاپیاں بھی طلب کی تھی تاہم ایف آئی اے نے معلومات تک رسائی کے قانون 2017 کے سیکشن 16 کا حوالا دیتے ہوئے ایف آئی آر کی کاپیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔

Back to top button