خبریں

کراچی: پاکستان انفارمیشن سینٹر کا بزنس اینڈ اکنامکس رپورٹنگ پر دو روزہ تربیت کا انعقاد

وزارت اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے پروجیکٹ پاکستان انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی) کے تحت کراچی پریس کلب (کے پی سی) میں بزنس اینڈ اکنامکس رپورٹنگ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ .

دو روزہ ورکشاپ کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے صحافیوں کو ‘بزنس اینڈ اکنامکس رپورٹنگ’ کے بارے میں تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کے دوران صحافیوں کو بروقت اور تیز بزنس رپورٹنگ کے ٹولز سکھائے گئے۔

ٹریننگ کے دوران شرکا نے بزنس اور اکنامکس کے درمیان فرق بھی سیکھا، ساتھ ہی انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی اقتصادیات کی صورتحال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔

ڈاکٹر: ماہر معاشیات اور وکیل مرتضیٰ کھوڑو نے صحافیوں کو تربیت دی اور انہیں بہترین کاروباری اور معاشی رپورٹنگ کی مشق کرنے کی مثالیں بھی دیں۔

پروگرام میں کراچی کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں سے بھی کچھ صحافیوں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں ہر عمر، جنس اور مذاہب کے صحافیوں نے شرکت کی۔ معروف ٹی وی چینلز، اخبارات اور ویب سائٹس کے نامہ نگار اور صحافی بھی ورکشاپ کا حصہ تھے۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری جنرل رضوان بھٹی تربیتی ورکشاپ کے پہلے دن کے مہمان مقرر تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو معیشت اور کاروبار کی رپورٹنگ کے دوران ملک اور ریاست کو ترجیح دینی چاہیئے‘ انہوں نے کہا کہ صحافی ایسی خبریں نہ دیں جس سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑے۔

بعد ازاں انچارج پی آئی سی رحیم بخش نے رضوان بھٹی کو پھولوں کا گلدستہ اور خصوصی تحفہ بھی پیش کیا۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے ڈائریکٹر محمد خالد معراج عباسی اور پاکستان انفارمیشن سینٹر کے فوکل پرسن قاسم فاروق نے بھی دونوں دن پروگرام میں شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوسرے روز پی آئی ڈی کے ڈائریکٹر محمد خالد معراج عباسی نے بھی چیف گیسٹ کے طور پر صحافیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ پی آئی ڈی نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور صحافیوں کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں  کردار ادا کرنا پی آئی ڈی کی اولین ترجیح رہی ہے۔

ڈائریکٹر پی آئی ڈی محمد خالد معراج عباسی نے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی سی پراجیکٹ کے تحت کراچی سمیت صوبہ بھر کے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ورکشاپ کے آخری روز کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے صدر اور جنگ اینڈ جیو کے ڈیجیٹل ایڈیٹر فضیل جمیلی نے بھی صحافیوں کو لیکچر دیا اور بزنس اینڈ اکنامکس رپورٹنگ کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے پی آئی سی جیسا منصوبہ شروع کرنے پر پی آئی ڈی کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے پی آئی سی ٹریننگ میں شرکت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کراچی پریس کلب کے ممبران کو منتخب کرنے پر پی آئی ڈی کا شکریہ ادا کیا۔

اختتامی دن پر فنانشل ڈیلی کے ایڈیٹر ان چیف نے بھی ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو معیشت اور کاروباری رپورٹنگ کی اہمیت سے متعلق ٹولز بتائے۔

ورکشاپ کے دوران پی آئی سی کے انچارج رحیم بخش نے بھی شریک صحافیوں کو مفید تجاویز دیں اور کہا کہ مستقبل میں پی آئی سی صوبے کے دیگر شہروں میں بھی تربیتی پروگرام منعقد کرے گا۔

ورکشاپ کے اختتام پر ڈائریکٹر پی آئی ڈی محمد خالد معراج عباسی نے ٹرینر ڈاکٹر مرتضیٰ کھوڑو کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور کے پی سی کے صدر فاضل جمیلی کو پھولوں کا گلدستہ اور خصوصی تحفہ بھی پیش کیا جبکہ پی آئی سی انچارج رحیم بخش نے ڈائریکٹر پی آئی ڈی کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔

بعد ازاں ٹریننگ کے اختتام پر ڈائریکٹر پی آئی ڈی محمد خالد معراج عباسی نے تمام ٹرینیز کو سرٹیفکیٹس پیش کیے اور اختتام پر ڈائریکٹر اور پی آئی سی کی ٹیم نے تمام شرکاء اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔

 

Back to top button