خبریںکورونا

اے این پی اسلام آباد کے صدر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد کے صدر نصر اللہ کاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا کی جائے گی۔ نصراللہ کاکڑ طویل عرصہ سے روالپنڈی کے علاقے گنجمنڈی میں کاروبار کرتے تھے۔ چند روز قبل وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے انہوں نے خود کو گھر پر ہی آئیسولیٹ کرلیا تھا تاہم گزشتہ روز بروز بدھ ان کی طعبیت بگڑی تو انہیں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے بعد انتقال کرگئے۔

پختون ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک ریاض بنگش، عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن ندیم سرور، مرکزی کونسل کے رکن سید مسعود شاہ و دیگر رہنماوں نے نصراللہ کاکڑ کے انتقال پر دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button