حالات حاضرہ

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران عوامی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں تمام تجارتی مراکز اور عوامی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزات داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 22 مئی بروز جمعہ سے 27 مئی بروز بدھ تک تمام تجارتی مراکز، تفریحی مقامات، مارکیٹس سمیت ہر قسم کے عوامی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران کریانہ سٹور اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے۔

Back to top button