خبریں

قائمہ کمیٹی داخلہ کا 11 سالہ بچے کے قتل کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمیٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو اسلحہ پر پابندی کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اسلحے کی نمائش و کھلے عام لیجانے پر فوری پابندی عائد کریں اور سوائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سب پر اسلحہ کی کھلے عام لیجانے پر پابندی عائد کیجائے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلحہ ہاتھوں میں لئے لوگوں کو بازاروں میں پھیرتے دیکھا گیا ہے۔

رحمان ملک نے موٹرسائیکل سواروں کیطرف سے فائیرنگ کے نتیجے میں ۱۱ سالہ بچے کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Back to top button