انسانی حقوقحالات حاضرہ

صوابی، خواجہ سراء پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم پستول سمیت گرفتار

صوابی پولیس نے خواجہ سراء کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث ملزم کو 24گھنٹوں کے اندر آلہ ضرر پستول سمیت گرفتارکر لیا۔

ڈی پی او آفس کے مطابق ملزم فقیر حسین ساکن صوابی نے خواجہ سراء خذیفہ عرف غزل نامی خواجہ سراء کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی، طیش میں پستول نکال کر غزل نامی خواجہ سراء پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا، مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیا۔

افسران بالا نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایک تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان، تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال خان بمع پولیس ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا جال پھیلا کر ملزم فقیر حسین ولد نظیر اللہ چیموں ساکن صوابی حال شاہ منصور کو آلہ ضرر پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزم بالا نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراء کے ساتھ کئی عرصہ سے تعلق استوار تھے اور زبانی تکرار پر فائرنگ کھول دی۔

Back to top button