حالات حاضرہکورونا

پشاور: ماسک نہ پہننے پر شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ

پشاور : ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ماسک نہ پہننے پر ایک شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضعلی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرات سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت ایک شہری کو ماسک نہ پہننے پر  ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود متنی کے علاقے میں شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا، قانون کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو جرمانہ کیا۔شہری کو جرمانے کی جو رسید دی گئی ہے اس پر تحریر ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پشاور میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے بازاروں میں خوب رش دیکھنے میں آ رہا ہے، لوگ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر بالکل بھی عمل نہیں کر رہے نہ ہی دکانوں پر سینیٹائزر سمیت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جا رہا ہے، خلاف ورزی پر کے پی حکومت نے جرمانوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Back to top button