خبریں
پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی مالی باضابطگیوں کا انکشاف
پشاورڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 14 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کےمطابق صرف منظور نظرافراد کو ٹھیکوں کی مد میں خزانےکو ایک ارب سے زائدکا نقصان ہوا جب کہ شاہراہوں کی تعمیرپر مختص بجٹ سے ایک ارب 26 کروڑ 60 روپے اضافی خرچ کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے 2 ارب 73 کروڑ 10 لاکھ روپے کے بلاجواز اخراجات کیے جب کہ رپورٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر ایک کروڑ روپے کے نقصان کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کمرشل یونٹس کی انسپکشن نہ کرنے سے خزانےکو ایک ارب 19 کروڑ 24 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔