حالات حاضرہ

کامیاب جلسے پر لاہوریوں کا مشکور ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی کوششوں کے باوجود مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے اور ہمارے 2000 کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے عوام بڑی تعداد میں ہمارے مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے آئے  ۔ میں خاص طور پر اپنے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں  کہ انہوں نے مجھے ایک بار پھر مایوس نہیں کیا۔ مجھے ان پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے مینار پاکستان کی طرف جانے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کر  دیا تھا تاکہ حامیوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ حکومتی کوششوں کے باوجود  پی ٹی آئی کے حامیوں کی بڑی تعداد ریلی میں شرکت کرنے میں کامیاب رہی۔

ریلی کے دوران عمران خان نے تاریخی خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک کی خوشحالی کے لیے "اقتصادی روڈ میپ” پیش کیا۔ رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور کے عوام کے عزم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔

Back to top button