پاکستان میں پہلا عالمی آن لائن مشاعرہ
اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں عوامی اجتماعات پر پابندی سے زندگی محدود ہو کر رہ گئی ہے مگر فکر آزاد ہے۔
اکادمی ادبیات پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اہل علم کے رابطہ کے دائرہ کو کئی ملکوں بلکہ براعظموں تک پھیلا دیا ہے۔
مشاعرہ کی صدارت افتخار نے عارف کی اور ویڈیو لنک کے ذریعہ دنیا بھرسے شعرا نے کلام پیش کیا۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان کاعالمی آن لائن مشاعرہ وبا کے دنوں میں ادب سے لگاﺅ رکھنے والوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا اورگھروں میں محصورا ہل قلم کی صحت مندانہ ادبی سرگرمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکادمی نے ”امید زیست ایوارڈ “ اقدام جو کرونا کی وبائی صورت حال کے تناظر میں شعرا کی تخلیقی کاوشوں کی پذیرائی کی ایک صورت ہے اچھی کاوش ہے۔
اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے دنیا کے پہلے آن لائن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری دنیا سے اردو ادب کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اردو ادب کی نامور ملکی اور غیرملکی شخصیات نےشعروادب کی آن لائن محفل سجائی۔
برطانیہ، کینیڈا، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک سے ادیب ورچوئل مشاعرے میں شریک ہوئے اور نامور شعرا نے ادب کے موتی بکھیرے۔
اکادمی ادبیات اسلام آباد کے زیراہتمام ورچول مشاعرے میں افتخارعارف، پروفیسرجلیل عالی اور امجد اسلام امجد نے ادب کے موتی بکھیرے۔
برطانیہ، فن لینڈ، کینیڈا، بنگلہ دیش اور ایران سمیت مختلف ممالک سے شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی۔