حالات حاضرہ

طیارہ حادثہ: جہاز کےکپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، رپورٹ جاری

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کے کپتان کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر  تباہ ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے کپتان کی خلاف ورزیوں سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رپورٹ جاری کی جس سے متعلق ایک خط ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن افتخار احمد کی جانب سے پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جنرل مینیجر کو لکھا گیا۔
خط میں بتایا گیا کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا۔
طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی، کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ طیارہ 7 ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5200 فٹ تھی، لینڈنگ کے وقت طیارے کی بلندی مقررہ حد سے زیادہ تھی حالانکہ کنٹرولر نے دو مرتبہ کپتان کو ہدایت کی طیارے کو بائیں جانب 180 ڈگری پر لے جائیں تاکہ اونچائی کنٹرول ہو سکے مگر کپتان نے ائیر کنٹرولر کی ہدایت کو نظر انداز کر دیا۔
کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کے لیے طیارے کو مطلوبہ بلندی تک لیکر آئیں، جب طیارے کی اونچائی3500 سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل 1300 فٹ پر  آ گیا چنانچہ اترنے کی رفتار 250 ناٹ سے زیادہ تھی جو لینڈنگ کے لیے درکار مطلوبہ رفتار سے زیادہ تھی

Back to top button