پشاور: اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی پر کورونا وائرس کے مسلسل واری جاری ہے اور آج مزید دو اراکین میں کورونا وائراس کی تشخیص ہوئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی فیصل زیب اور صلاح الدین خان میں کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔ دونوں ممبران نے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دس ممبران صوبائی اسمبلی متاثر ہوچکے ہیں جب کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما اور ضلع نوشہرہ سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی جمشید الدین کاکاخیل کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممبران میں 2 خواتین ممبران بھی شامل ہیں۔کورونا سے متاثر ہونے والوں میں عبدالسلام ، فضل شکور ، مدیحہ نثار ، زینت بی بی ، ڈاکٹر امجد ، کامران بنگش ، عنایت اللہ ، صلاح الدین اورفیصل زیب شامل ہیں۔