انسانی حقوقخبریں

اعتکاف بیٹھے نوجوان سے ذیادتی کی کوشش

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے دیہہ میں 15 سالہ نوجوان سے دوران اعتکاف مبینہ ذیادتی کی کوشش کا مقدمہ ضلع گجرات کے تھانہ بولانی میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دیہہ گاوں کے رہائشی افضال حسین نامی شہری نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا 15 سالہ بیٹا عادل حسین مورخہ 14 مئی کو مقامی مسجد میں اعتکاف بیٹھا تھا۔ جب رات وہ اپنے بیٹے کو کھانا دینے گئے تو مسجد میں بچے کے چلانے کی آواز آرہی تھی جب انہوں نے قریب جاکر دیکھا تو تبریز نامی شخص ان کے بیٹے سے بدفعلی کی کوشش کررہا تھا۔ تاہم انہیں دیکھنے کے بعد مذکورہ شخص موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد برداری کی جانب سے راضی نامے کی کوششیں کی جاتی رہی تاہم راضی نامہ نہ ہوسکا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تین دن بعد پولیس سے مقدمہ کے اندراج کےلئے رجوع کیا ہے۔

بچے کے والد افضال حسین کی درخواست مورخہ 17 مئی کو مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

Back to top button