اسلام آباد: وفاقی دارلالحکومت میں مارگلہ ہلز کی حدود میں واقع مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران درختوں کی بے دریغ کٹائی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ماحولیاتی بگاڑ کے خلاف وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذیلی ادارے انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اسلام آؓباد نے اس ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ہے۔
وزارت سے منگل کو جاری اعلامیے کے مطابق یہ غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران درختوں کی بے دریغ کٹائی کئی دنوں سے جاری تھیں۔ تاہم، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم کے نوٹس میں آنے کے بعد انہوں نے اسلام آباد انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو سخت ہدایات جاری کیں کے اس حوالے سے سخت کاروائی کی جائے۔ تاہم، اسلام آباد انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے اسلام آباد چیف کمشنر آفس نے ملکرمونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔ اس حوالے سے اس غیرقانونی کاروائی اور درختوں کی کٹائی کے خلاف انتظامیہ کے متعلقہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی تھانہ سیکریٹریٹ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔
سپریم کورٹ نے بھی مارگلہ ہلز کی حدود میں غیرقانونی درختوں کی کٹائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہر قسم کی کمرشل، انٹرٹینمنٹ اور رہائشی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت کے میڈیا فوکل پرسن محمد سلیم نے بتایا کہ مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم مقامی محکمہ جنگلات کے ساتھ مونال ریسٹؐورنٹ کے قریب غیرقانونی درختوں کی کٹائی کی جائے وقوعہ کا کل بروز بدھ کو دورہ کے دوران نقصان کا جائزہ لیں گے۔
ملک امین اسلم متاثرہ جائے وقوہ کی بحالی کے لیے کل بروز بدھ کو وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور مقامی محکمہ جنگلات کے ساتھ شجرکاری کریں گے۔