معلومات تک رسائی

سرکاری محکموں کے سربراہان کی معلومات تک رسائی کے قوانین سے متعلق تربیت کا مطالبہ

پنجاب انفارمیشن کمیشن میں تمام سرکاری محکموں کے پی آئی اوز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں مجموعی طور پر 130 سے زائد سرکاری اداروں میں تعینات پبلک انفارمیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف انفارمیشن کمیشنر محبوب قادر شاہ نے افسران کو رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے اغراض و مقاصد اور اسکے قانونی قوائد و ضوابط سے آگاہ کیا نیز ان کو اپنے محکمہ جات کی سالانہ رپورٹ کی تیاری کے لئے قانونی تقاضوں کی روشنی میں تربیت دی۔

انہوں نے آر ٹی آئی قانون کے موثر اجراء، گڈ گورننس اور کرپشن سے خاتمہ کا ضامن قرار دیا۔ پی آئی اوز نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے مسلسل دوسرے سال سالانہ رپورٹس کے حوالے سے تربیتی کورس کو سراہا اور اسے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے انتہائی مفید قرار دیا۔ دو روزہ ورکشاپ میں لاہور کے علاوہ پنجاب کے تقریبا تمام اضلاع کے پی آئی اوز نے شرکت کی اور اس تربیتی سرگرمی میں بھرپور حصہ لیا۔

دوران ورکشاپ پبلک انفارمیشن آفیسرز نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں کے سربراہوں کی تربیت کے لئے بھی اس قسم کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے۔ نیز انہوں نے دفتری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ محکمانہ تعاون کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے آر ٹی آئی کی قومی زندگی میں اہمیت کے پیش نظر اس کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button