انسانی حقوق

پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات، سابق کنٹرولر پر جرمانہ عائد

عدالت کا خواتین کو ہراساں کرنے پر پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر مجرم اطہر فاروق بٹر کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی میں کام کرنے والے پانچ خواتین کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدھ کے روز تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے کہ پی ٹی وی میں خواتین کوعہدے کا لالچ دیکرجنسی ہراساں کیا گیا، عدالت نے مجرم سابق کنٹرولر اطہرفاروق بٹرکو6 خواتین کو5-5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر مجرم اگرجرمانہ نہیں دیتا تواس کی پراپرٹی بیچ کرمتاثرہ خواتین کوجرمانہ ادا کیا جائے۔

آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریرکیا۔ جس میں خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ تحفظ بل 2022 کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بل میں ہرجنس کو ہراسگی پرشکایت کا حق دینا قابل تعریف ہے،جبکہ بل میں کسی بھی قسم کی تفریق کو بھی ہراسگی قرار دیا گیا ہے، امید ہے جو ترامیم کی گئیں ان پرعمل بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی کی5 خواتین نے2016 میں کنٹرولراطہرفاروق بٹرکےخلاف درخواست دائرکی تھی، پی ٹی وی کے سابق کنٹرولراطہرفاروق بٹر ریٹائرمنٹ کے بعد آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں

 

Back to top button