انسانی حقوق

پشاور: خواجہ سراوں کو درپیش مسائل جاننے کےلئے کھلی کچری کا انعقاد

پشاور: خواجہ سراوں کو درپیش مسائل جاننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان سمیت سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

کھلی کچری میں شریک خواجہ سراوں نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو موقع پر کاروائی یا اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ  ان کے گھر والےانہیں  قبول نہیں کرتے اورگھروں سے نکال دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت اذیت سے گزرتے ہیں اس لیے سرکاری دفاتر میں اہلکاروں، پولیس سٹیشنز اور عوام کو ہدایت کی جائے کہ ہمیں خصوصی توجہ دی جائے  اور تعلیم یافتہ خواجہ سراؤں کو سرکاری نوکری دی جائے  جبکہ خواجہ سراؤں کو وکیشنل سنٹرز میں ٹریننگ کے لیے خصوصی کوٹہ  بھی دیا جائے۔

خواجہ سراوں کا مزید کہنا تھا کہ  پشاور میں جن جگہوں اور پلازوں میں ہم رہ رہے ہیں وہاں پر ہمیں خصوصی سکیورٹی دی جائے اور پشاور میں ہمارے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے تاکہ پشاور کے خواجہ سرا وہاں پر باعزت طور پر رہ سکیں اور پشاور کے ہسپتالوں میں ان کے لیے مخصوص وارڈ بنائے جائیں اور تعلیمی اداروں میں ان کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ خواجہ سراء اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔

اس موقع پر دوسعے خواجہ سراؤں نے بھی اپنے مسائل بارے ڈی  سی شفیع اللہ خان سے کھل کر اظہار خیال کیا  کی جب کہ اکثر نے انکو تحریری طور  پر درخواستیں بھی جمع کروائیں  جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ڈی سی پشاور نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔

Back to top button