سیاحت

اسلام آباد ، سیدپور گاوں میں چیتے گھس آئے، حکام کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں قائم سید پور ماڈل گاوں میں چیتے گھس جانے کی اطلاع کے بعد سے علاقے میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے۔

گزشتہ شب سوشل  میڈیا پرمارگلہ ہلز کے سنگم میں واقع سید پور گاوں میں چار چیتے گھسنے  کی خبر سامنے آنے کے بعد اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ بھی حرکت میں آگئے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے علاقے کا دورہ کیا لیکن چیتے جنگل میں واپس جا چکے تھے۔

@thereporterspk سید پور گاؤں اسلام آباد میں چار چیتے آگئے 4 Leopards seen in Saidpur Village #islamabad ♬ original sound – The Reporters Pk

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چئیرپرسن رنا خان ستی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر سید پور گاوں میں چیتے گھس آنے کی تصدیق کرتے ہوتے لکھا کہ  مارگلہ کی پہاڑوں میں 2-3 چیتے  گاوں کے آخری گھر میں گھسے ہیں جہاں کچھ بکریاں رکھی گئی ہیں تاہم چیتے بغیر کوئی نقصان پہنچائے واپس چنگل میں چلے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں چیتے موجود ہیں تاہم چیتے آبادی والے علاقے میں نہیں بلکہ گاوں والے چیتوں  کی آبادی میں گھسے ہیں، گزشتہ کئی سالوں میں سید پور گاوں کی آبادی میں غیرقانونی توسیع کی گئی ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چئیرپرسن نے مزید لکھا کہ چیتے دوبارہ بھی آسکتے ہیں اس لئے ہمیں چیتوں کے پڑوس میں رہنا سیکھنا ہوگا اور مارگلہ ہلز میں غیرقانونی تعمیرات کو روکنا ہوگا۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی۔ سید پور کے رہائشیوں سے پرسکون رہنے کی گزارش ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکار مل کر علاقہ کو محفوظ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Back to top button