یورپین ممالک میں منکی پاکس نامی وباء
عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس نامی وائرس (Mokeypox virus) اس وقت بارہ ممالک تک پھیل چکا ہے اور تقریباً سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں پاکستان میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید دنیا کے دیگر ممالک تک بھی یہ پھیل جائے۔ یہ ایک پرانا وائرس ہے جس کی شناخت تقریباً 1958ء میں ایک بندر میں کی گئی تھی اسی لیے اس کا نام بھی منکی سے منسوب کرلیا گیا تھاجبکہ انسانوں میں اس کا پہلا کیس 1970ء کو دیکھا گیا تھا یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے جیسے زونوٹک ڈیزیز (Zoonotic diseases) کہا جاتا ہے یہ وائرس عموماً افریقہ کے ممالک میں پایا جاتا ہے ایسا پہلی بار ہوا کہ یہ افریقہ سے نکل کر دیگر ممالک تک پہنچ گیاہے۔
منکی پاکس وائرس سے پھیلنے والی ایک نایاب بیماری ہے جوکہ چیچک کے وائرس (Chicken pox virus)کے خاندان میں سے ہے جس کی علامات ملتی جلتی ہیں اور عام طور پر چند ہفتوں تک ختم ہوجاتی ہیں اور دوسرے وائرسس کے مقابلے میں یہ بہت آہستگی سے پھیلتا ہے۔
منکی پاکس نامی بیماری کی وجہ ایک وائرس ہے جو کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جس کی علامات چیچک یا اسمال پاکس کے مریضوں میں سامنے آنے والی علامات سے ملتی جلتی ہیں جن میں پانی بھرے یا مواد والے چھوڑے دانے جو کہ انتہائی خارش یا تکلیف دہ ہوتے ہیں جو کہ آخری مراحل میں سوکھ کر ختم ہوجاتے ہیں یہ دانے عموماً چہرے، ہاتھوں کی ہتھیلیوں یا پاؤں کے تلوؤں پر ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ سردرد، تیز بخار،کمر درد، پٹھوں میں کمزوری یا دردیا پھر جسم میں سوجن کا احساس پایا جانا شامل ہیں۔
یہ وائرس دوسرے وائرسس کی طرح سانس کے ذریعے، متاثرہ جلد، آنکھ، ناک، جنسی عمل، یا متاثرہ مریض کے ساتھ قریبی رابطہ یعنی کہ دیکھ بھال کی وجہ سے یا پھر متاثرہ جانوروں کے زریعے جسم میں داخل ہوسکتا ہے لیکن یہ اس قدر تیزی سے نہیں پھیل سکتا جیسے کہ دیگر چند وائرسس تیزی سے پھیل سکتے ہیں لیکن احتیاط ضروری ہے۔
(Centers for Disease Control and Prevention)کے مطابق اس وائرس کے نام پر تاحال علاج کے لیے کوئی خاص ادویات یا ویکسین موجود نہیں ہیں لیکن چیچک کا ویکسین اس بیماری میں بھی کافی حد تک فائد ہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس لیے چیچک کا ویکسین یا انٹی وائرل ادویات کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔متبادل ادویات کے طور پر ہومیوپیتھک میں بھی وہی ادویات قابل استعمال اور فائدہ مند ثابت ہونگی جو کہ چکن پاکس یا اسمال پاکس میں استعمال ہوتی ہیں جیسے کہ
Variolinum, Sulphur, Rhus tox, Antum crud, Antum tart, Pulsatilla, Rananculus bulb, Merc sol, Thuja وغیرہ۔
حفظ ماتقدم کے طور پر بھی ہومیوپیتھک ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں Variolinum, Vaccinum, Malandrinumوغیرہ شامل ہیں۔