صحافی عارف یوسفزئی کے گھر میں گیس لیکیج کا دھماکہ، بیٹا جاں بحق
پشاور کے سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے گھر میں گیس لیکج سے باعث دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کا دس سالہ بیٹا جاں بحق اور بیٹی جھلس گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اب تک کے بیورو چیف عارف یوسفزئی کے گھر میں منگل کی صبح گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں انکی بیٹی اور بیٹا جھلس گئے۔
گیس لیکج دھماکے میں عارف یوسفزئی کادس سالہ بیٹا موسیٰ عارف جاں بحق ہوگیا جبکہ انکی بیٹی کو تشویشناک حالت میں برن سنٹرحیات آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ موسیٰ عارف کا جنازہ ضلع صوابی میں ادا کی جائیگی۔
عارف یوسفزئی کا بنیادی تعلق ضلع صوابی سے ہے اور پشاور میں رہائش پذیر ہے۔
اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی محمود کی ہدایت پر معاون خصوصی کامران بنگش نے عارف یوسفزئی کے گھر آئے اور ان سے تعزیت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی ان کے گھر جاکر عارف یوسفزئی سے تعزیت کی اور اس واقعہ پر غم ورنچ کا اظہار کیا۔