خبریں

ایڈووکیٹ خالد خورشید نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد: بیرسٹر خالد خورشیدنئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن ہوں گے، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیف منسٹر گلگت بلتستان کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کیا ہے۔

قبل ازیں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیرسٹر خالد خو رشید گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر جی بی اے 13استور1سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں،

انہوں نے 1,719کے مارجن سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحمید کو شکست دی تھی،ان کا تعلق درلی،رٹو استور سے ہیں۔ نامزد وزیر اعلی گلگت بلتستان ایڈوکیٹ خالد خورشید 17 نومبر 1980 میں رٹو گاوں میں پیدا ہوئے، میٹرک کا امتحان پبلک سکول اینڈ کالج گلگت سے پاس کیا،گریجویشن کی تعلیم فیصل آباد سے حاصل کی،

قانون کی ڈگری کیون میرے یونیورسٹی آف لندن سے حاصل کی، 2009 میں پہلی بار جی بی اے 13 سے حیثیت سے الیکشن لڑا مگرہار گئے، 2015میں بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، 28 جولائی 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی کی پاکستان تحریک انصاف دیامر ڈویژن کے صدر منتخب ہوئے، الیکشن 2020 میں پہلی بار جی بی اے 13 استور حلقہ 1 سے کامیاب ہوئے۔ترجمان گلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق ایوان 30نومبر کو اپنا قائد ایوان منتخب کریگی۔

Back to top button