خبریں

امتحان لو یا پروموٹ کرو: یونیورسٹی طلباء کا ایچ ای سی کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد۔ ملک کے مختلف علاقوں سے  تعلق رکھنے والے یونیورسٹی طلباء نے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباء نے ایچ ای سی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چار شہروں میں آن لائن کلاسز شروع کرنا باقی باقی طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی سہولت نہ ہونے کے باعث طلباء آن لائن کلاسز نہیں لے پارہے ہیں۔ حکومت پورے ملک میں انیٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے یا پھر آن لائن کلاسز کا سلسلہ بند کردیا جائے۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث جو سمسٹر ضائع ہوگیا اس کا امتحانات لئے جائیں یا پروموٹ کیا جائے، اگر پروموٹ نہیں کیا جاتا تو فیس معاف کی جائے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ایچ ای سی کے سامنے خار دار تاریں لگا کر راستہ سیل کر دیا گیا۔  جبکہ طلباء کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یہاں سے نہیں جائیں گے۔

Back to top button