خبریں

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین، خالد مگسی، سینیٹرز انوارالحق، احمد خان اور تاج آفریدی بھی شریک تھے ۔

صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، خصوصا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہےجس کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا

Back to top button