خبریں

مردان میں تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کا مفت علاج

خیبرپختنونخوا کے ضلع مردان میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کےلئے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا گزشتہ روز کورغ چوک مردان میں منعقد کیا گیا جس کا افتتاح تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچی نے کیا۔

اس موقع پر ضلع مردان میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ پندرہ بچوں کی رجسٹریشن کی گئی جنھیں نارتھ ویسٹ میڈیکل سینٹر کی جانب سے ہر ماہ مفت ادویات فراہم کی جائیں گے۔

نارتھ ویسٹ میڈیکل سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر وقار ربانی نے تھیلیسیمیا کے حوالے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپس کے سلسلے کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر صرف مردان میں مقیم تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی رجسٹریشن کرکے ان کا علاج شروع کیا گیا ہے۔ جلد ہی باقی اضلاع میں بھی یہ سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہومیو پیتھک ادویات  سے  موذی امراض کا علاج ممکن ہے، تھیلسیمیا کے ان مریضوں میں نہ صرف خون لگوانے کا دورانیہ بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ  اس کے ساتھ مختلف قسم کی پیچیدگیوں پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے  جیسے جگر اور تلی وغیرہ کا بڑھنا۔

ڈاکٹر وقار ربانی کے مطابق پاکستان میں ہومیوپیتھک ادویات  کے بارے میں حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں اس کے بارے آگاہی نہیں ہے،جبکہ پوری دنیا میں متبادل ادویات پر ریسرچ ہورہی ہے ہمسایہ ملک ہندوستان اس میں سرفہرست ہے۔

Back to top button