خبریں

مردان : امریکی خاتون سنتھیا رچی پر مقدمے کے اندراج کےلئے تھانہ چورا میں درخواست جمع

مردان، پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 50کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹو نے اسلام آباد میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تھانہ چورا میں مقدمہ درج کرنے کےلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما الحاج عثمان الدین ،حاجی محمد سلیم خان،محمد جاوید خان

کاکی ڈھیری،اسرائیل خان،نورالوہاب،اورنگ زیب خان، ڈاکٹر حامد عثمان۔ فرزندعلی ،فضل الہی ناظم بھی موجود تھے۔درخواست جمع کرانے کے بعد تھانے کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے غیر ملکی شہری بھی پاکستان کے آئین و قانون پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بھی سیاسی رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرے اور لوگوں پر بے بنیاد اور بے ہودا الزامات عائد کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے تحت امریکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Back to top button