حالات حاضرہ

مفتی سردار علی حقانی ” توجو مُلا” کے نام سے کیوں مشہور تھے؟

پشاور۔۔۔صوبہ خیبر پختونخواکے علاقے درہ آدم خیل میں پشاور کوہاٹ روڈ پر ایک گاڑی حادثے میں ممتاز عالم دین اور شغلہ بیان مفتی سردار علی حقانی المعروف” توجو مُلا” جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے شینی کلی بازار میں مفتی سردار علی کی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب مخالف سمت سے آنے والی سرف گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں وه جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حقانی کرک میں ایک مدرسے کے مہتم تھے اور ان کا تعلق دیوبندی مکتب فکر سے تھا۔ مفتی سردار علی حقانی ایک نڈر اور بہادر عالم دین تھے اور شغلہ بیانی کیلئے مشہور تھا۔ وه معاشرے کے مسائل اور اخلاقی بیداری پر ايک منفرد انداز میں گفتگو کرتے اور مخالف ہوا کے باوجود اپنے مشن میں مصروف رہتے۔ وہ اکثر معاشرے کے مسائل اور برائی پر بیان دیتے اور لوگوں کے توجہ حاصل کرتے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے صوابی کے علاقہ مانکی میں ایک نوجوان نے مفتی پر چاقو سے وارکر کے زخمی کر دیا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔

Back to top button