خبریںکورونا

مردان، کرونا سے متاثرہ یونین کونسل منگاہ کو ڈی سیل کردیا گیا

 کرونا وائرس کے باعث ملک میں پہلی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگاہ کو 19 مارچ کو سیل کردیا گیا تھا۔ بیس دن تک لاک ڈاون رہنے کے بعد مذکورہ یونین کونسل کو ڈی سیل کردیا گیا تاہم انتقام کرنے والے سعادت خان اور انکے دوساتھی حاجی عالمزیب کے محلوں میں مکمل لاک ڈاون جبکہ ضلع میں بدستورجزوی لاک ڈاون برقرار رہیگا۔

 تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر 19 مارچ سے لاک ڈاون کئے گئے منگاہ یونین کونسل کو ڈی سیل کردیا گیا،ڈی سی مردان عابدوزیر اور ڈی پی او سجادخان نے منگاہ یونین کونسل کے دورہ کے موقع پرعلاقہ کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والے سعادت خان اور اسکے دو ساتھی عا لمزیب وغیرہ کی محلوں کا لاک ڈاون، ضلع میں جزوی لاک ڈاون اور پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی برقرار رہیگی۔

سجادخان نے کہا کہ منگاہ یونین کونسل کو عوام کی تحفظ کے لئے لاک ڈاون کیا گیا تھا جسکے لئے ضلعی پولیس کی جانب سے 250 سے زائد پولیس افسران وجوانان فرنٹ لائن پر دن رات مستعدی سے نہ صرف ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں بلکہ اس موذی مرض سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات، ہسپتال کی منتقلی اور دیگرضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی پیش پیش رہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ ان حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینا اور حالات کو قابو میں لانا پولیس کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا کیونکہ اس دوران پولیس کے 02 آفیسرز بھی اس وبائی مرض سے متاثرہوئے تاھم پولیس نے اپنی تاریخی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے اس کٹھن مرحلے میں بھی اپنا لوہا منواتے ہوئے آج یہ ثابت کردیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہو پولیس فورس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Back to top button