خبریں

کیا سنتھیا رچی واپس امریکہ منتقل ہونے لگی ہیں؟

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو ، سابق وفاقی وزیر رحمن ملک اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر الزامات عائد کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ سنتھیا رچی پہلی بار پاکستان 9 نومبر 2009 میں آئیں اور صرف تین روز قیام کے بعد واپس امریکہ چلی گئیں۔ ان تین دن کے مختصر قیام کے دوران وہ ایم کیو ایم کے رہنماوں سے ملیں ہیں۔ اس کے بعد سے وہ پاکستان مختلف اوقات میں آتی رہی ہیں اور اب ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

اعزاز سید کے مطابق اب تک سنتھیارچی کو کل 46 ویزے جاری ہوئے ہیں۔ جبکہ اب ان کی ویزے کی مدت 30جون کو ختم ہورہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ویزے کی مدت پوری  ہونے کے بعد امریکہ منتقل ہوجائیں۔

Back to top button