خبریں

سندھ کے دو اضلاع میں ذہنی علاج کے لئے فلاحی پرورگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ایمرجینسی آپریشن سینٹر (EOC) میں امیونائزیشن پر توسیعی پروگرام ((EPI پرمحکمہ صحت سندھ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ ((PILL) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، محکمہ صحت  سندھ، مرسی کیئر این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کے بھرپور تعاون کے ساتھ سندھ کے دو اضلاع سکھر اور قمبر شہداد کوٹ میں ذہنی علاج کے  فلاح و بہبود کے پروگرام(IAPT) کو عام لوگوں کیلئے قابل  رسائی بنانے کیلئے ہونے والے پروگرام پر پائلٹ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ملاقات کرنے والے وفد میں پروفیسر نسیم چوہدری، سی ای او ،PILL,  پروفیسر اور چیئرمین عمران بشیر چوہدری، شعبہ نفسیات و ذہنی امراض، ضیاالدین ہسپتال، پروفیسر زینب زادہ ،پروفیسریل سائنسدان وسربراہ شعبہ بچگان و نوعمر افراد (PILL)، امیر بخش، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈسیمینیشن(PILL)، اور فیصل علی، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریمیڈیل شامل تھے ۔ اس وفد کے اراکین نے ڈاکٹر عذرا فضل پیچہو، صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی اور جناب سید ذوالفقار علی شاہ، سیکرٹری صحت سے ملاقات کی۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو. ایچ. او) کے مطابق، پاکستان میں ذہنی بیماریوں کے نتیجے میں صحت اور معیار زندگی متاثر ہونے کی شرح جسمانی بیماریوں کے مقابلے میں تقریباً ٤ فیصد ہے اور  ٢٤ملین افراد کوذہنی و نفسیاتی  معاونت کی ضرورت ہے۔  پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے سماجی و اقتصادی اور ماحولیاتی نقصان کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی جیسا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے متاثرہ کمیونٹیز کو ایک بڑی بحرانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں ایک اندازے کے مطابق ١٦ ملین بچوں سمیت  ٣٣ ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ان افراد کی نفسیاتی و ذہنی صحت بھی کافی متاثر ہوئی ہے.

ان اعدادوشمار کے تباہ کن اثرات کو مد نظر رکھا جائے تو ذہنی صحت کی پالیسی کا نفاذ ہماری اعلیٰ ترین قومی ترجیحات میں سر فہرست  ہے۔ اس ملاقات کا بنیادی   مقصدآئی اے پی ٹی کا فلاح و بہبود پروگرام تھا،جسے ابتدائی طور پر سندھ کے دو اضلاع سکھر اور قمبر شہدادکوٹ ‍‍‌‌کےایسے علاقوں میں  پائلٹ ٹیسٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا  جہاں کمیونٹیز کی ضرورتیں زیادہ ہیں – اور بعدازاں اس کے دائرہ کار وسیع کردیاجائے گا۔ اس تحقیقی پراجیکٹ کے پائلٹ ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار  سے سندھ کے ذہنی صحت کی پالیسی  پر نظرثانی اور عمل درآمد کے منصوبے کی رہنمائی میں مدد ملے گی۔ اس اشتراک کا مقصد خاص طور پرصوبہ سندھ میں ذہنی صحت کی مناسب خدمات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا اور سب کے لئے یکساں فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔

Back to top button