خبریں

آپ نیوز نیٹ ورک بند کردیا گیا

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نےناگزیر وجوہات کے باعث آپ نیوز ورک کو اچانک بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نےناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کے باعث آپ نیوز ورک کی نشریات بند کردیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ 6 بجے کے بلیٹن کی تیاریاں جاری تھیں کہ ملک ریاض کی جانب سے ایک فون آیا کہ چینل کو بندکرنے کرنے    آپ نیوز کی بندش کے حوالے سے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا۔کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد نشریات فوری طور پر بندکردی گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چینل انتظامیہ کے کچھ ذمہ داران سے رابطہ کرکے وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی گئیں تو کسی کو وجہ کا علم نہیں تھا لیکن اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ فیصلہ ملک ریاض کاتھا۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں جہاں زندگی مفلوج ہے ایسے میں ملک ریاض کی جانب سے ایسے اقدام کے بعد کارکنوں کے واجبات اور ان کے مستقبل کاکیاہوگا یہ کسی کو معلوم نہیں ۔

ملازمین کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین ملک ریاض کی طرف سے تمام کارکنوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز (اردوچینل) کو چلانا ممکن نہیں رہا۔ اس لیے فوری طور پر آج 11 اپریل سے آپ نیوز کی نشریات بند کی جارہی ہیں۔

انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کر دی جائیں گی۔

اپریل سے 11 مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کوادا کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ کارکنوں کی مشکلات کے پیش نظر 11 مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جو باقاعدگی سے کارکنوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی۔

دوسری جانب ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پرنیا چینل شروع کریں گے جس میں آپ نیوزکے ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔

Back to top button