کورونا

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7773 ہوگئی ہے۔ اب تک 144 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں اور 1832 افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔

ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالوں سمیت بعض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔

صوبوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے۔

اسلام آباد: 163
پنجاب: 3504
سندھ: 2355
بلوچستان: 376
خیبر پختونخوا: 1077
آزاد جموں و کشمیر: 48
گلگت بلتستان: 250
ٹوٹل: 7773

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات

اسلام آباد: 1
پنجاب: 37
سندھ: 48
بلوچستان: 5
خیبر پختونخوا: 50
آزاد جموں و کشمیر: 0
گلگت بلتستان: 3
ٹوٹل: 144

Back to top button