خبریںکورونا

اسلام آباد: فاسٹ یونیورسٹی کے 16 طلباء کورونا وائرس کا شکار

فاسٹ یونیورسٹی کے 16 طلباء میں کورونا وائرس کی تشخصیں کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کلاسز جاری رکھنے پر طلباء میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 16 طلباء میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بی ایس کے پانچ جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے دو طلباء کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کےلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی بجائے مذکورہ کیسز کو چھپایا جارہا ہے جس کے باعث طلباء میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

طلباء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی رپورٹرز کو بتایا کہ متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ طلباء کو یونیورسٹی آنے پر مجبور کررہی ہے، جس سے کورونا کے کیسز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Back to top button