خبریں

ریڈیو پاکستان کے سینکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ

اسلام آباد(ظفر ملک) وزار ت اطلاعات و نشریات نے ریڈیو پاکستان میں عرصہ پندرہ سے بیس سال سے کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا،سابق ڈی جی ریڈیو شفقت جلیل سے ملازمین کی بدتمیزی اور دفتر سے نکالنے کا غصہ حکومت نے ایک سال بعد نکال لیا۔

معلوما ت کے مطابق ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے چارج سنبھالتے ہی ریڈیو پاکستان میں کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں طلب کرتے ہوئے انکے کام سے متعلق کئی ماہ تک مانیٹر کیا۔

بیشتر ملازمین کام کہیں اور سیکشن اور تنخواﺅں کا اجرا پروگرام سیکشن کیا جارہا تھا اور اس پر پروگرام سیکشن کے چند افسران سے بھی رائے لی گئی جو کہ بتایا گیا کہ ماہانہ 13لاکھ روپے پروگرام سیکشن کو دیے جاتے ہیں اور انکی مد میں 11لاکھ روپے تنخواﺅں کی مد میں چلے جاتے ہیں ،دوسری جانب کل ملازمین 4200اور ان میں سے 2300مستقل طور پر کام کر رہے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان میں مظاہروں ،احتجاج اور یونین کے ساتھ زیادہ تر سرگرمیوں میں بھی ڈیلی ویجز ملازمین شامل ہوا کرتے تھے اور ان پر متعدد بار سنگین نوعیت کے الزامات بھی لگ چکے ہیں کہ ریڈیو پاکستان کی تالابندی تک کرنے کی کوشش کی گئی اور سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل جب ریڈیو پاکستان کے ڈی جی تھے اس وقت یونین کے کہنے پر درجنوں ملازمین نے انکے دفتر پر ہلہ بول کر انہیں دفتر سے باہر نکال کر دفتر کو تالا لگا کر ریڈیو بدر کر دیا تھا ۔

اس پر وزارت اطلاعات و نشریات کے اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیر جانبدارانہ انکوائری کا بھی حکم دیا مگر یونین کے پریشر کی وجہ سے قابل عمل نہ ہوسکی تھی۔

دوسر ی جانب ریڈیو کی بلڈنگ کو کرایہ پر دینے کی تجویز سامنے آئی تو پھر یونین نے مذکورہ عارضی ملازمین کی مدد سے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تو اس پر وزارت کافی پریشان دکھائی دی،اب جبکہ موجود ہ ڈی جی عنبرین جان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کیں توانہوں نے ریڈیو شفقت جلیل پر حملہ کو بھی مدنظر رکھا اور فیصلہ کیا گیا کہ ریڈیو پاکستان کے مستقبل کے لیے جو کہ سابق ادوار میں بھرتی کیے گئے تھے انہیں فارغ کیا جائے ، پنشن جانے والے سینکڑوں ملازمین اس انتظار میں ہیں انکی پنشن بحال کی جائے مگر ادھر پنشن میں 40کروڑ روپے سے زائد گھوسٹ نام شامل کرکے ملازمین کے نام پر کرپشن کی گئی جن میں سے چند ایف آئی اے تحویل میں بھی ہیں ،گزشتہ روز منگل کو ریڈیو انتظامیہ نے متعدد رپورٹس اور انکوائری کی مد میں 89 فیاور 26دنوںکے لیے کام کرنے والے ملازمین میں سے پروگرام سیکشن سے 531نیوز 177اور ویب ڈیسک سے 41ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Back to top button