حالات حاضرہ

بجلی کے جعلی میٹروں کی تنصیب سے آئیسکو کا کروڑوں کا نقصان

اسلام آباد. سینٹر اورنگ زیب خان کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضہ کے علاوہ جعلی میٹرز نصب کر کے کروڑ وں روپے کی بجلی چوری کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،آئیسکو حکام نے بجلی چوری میں ملوث بااثر افراد کی باقاعدہ پشت پناہی شروع کر دی ہے۔

معلومات کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سینٹر اورنگ زیب خان اورکزئی نے اسلام آباد کے جگر کو کاٹ کر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے ساتھ آئیسکو حکام سے ملی بھگت کر کے بجلی کے جعلی میٹرز بھی نصب کر دیے جہاں سے 2015سے لیکر 2020تک کروڑوں روپے کی بجلی چور ی کی جا چکی ہے۔

اس سلسلہ میں آئیسکو حکام نے 14دسمبر2015کو رجسٹریشن نمبر97کے تحت دس لاکھ روپے ریکوری کا ایک نوٹس بھی برائے نام ایشو کیا مگر مذکورہ سینٹر ٹس سے مس نہ ہوا اور اب انہو ںنے میٹرکی نئی سیریل استعمال کرتے ہوئے لاکھوں یونٹ یہاں سے بھی استعمال کیے جا چکے ہیں اور ذرائع آئیسکو کے مطابق لاکھوں یونٹ کا بل کروڑوں روپے بنتا ہے اور نئی سیریل پی او 3203کا میٹر کسی صور ت بھی 2015میں نصب نہیں ہو سکتا ہے اور اس عمل میں آئیسکو کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں اور نئی سیریل کا میٹر نصب کرکے سابقہ بلنگ کو ہضم کرنے کا بہانہ ہے۔

معلومات کے مطابق سینٹر اورنگ زیب کی جانب سے بجلی چوری کا کیس بھی بہت چیئرمین سینٹ کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیئرمین سینٹ کی منظور ی سے مزید کارروائی عمل لائی جائے گی۔

Back to top button