حالات حاضرہ

ٹانک، دوکانوں کی تعمیر نو پر انجمن تاجران کا انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسزسے اظہار تشکر

ٹانک : انجمن تاجران جنڈولہ بازار کے صدر نعمت اللہ بیٹنی نے آپریشن راہ نجات سے متاثرہ اور مسمار شدہ بازار میں سے 173دکانوں کی دوبارہ تعمیر نو کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے 2009 میں آپریشن راہ نجا ت کے دوران نیم قبائلی سب ڈویژن جنڈولہ بازار کے چار سو کے قریب مسمار دوکانوں میں 173 دکانوں کو دوبارہ تعمیر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اب 202سرکاری دکانوں اور تاجر مارکیٹ کی تعمیر نوسمیت 3پٹرول کی

دوبارہ تعمیر کو بھی یقینی بنائے اوران تمام کاروباری حضرات جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کےدوران کروڑوں کا نقصان اُٹھایا ہے کو دوسرے علاقوں کی طرح نقصانات کا ازالہ اور معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نےموجودہ بازار کو مناسب جگہ دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ حکومت ان بازاروں کےلئے مناسب جگہ کا انتظام کرے جو 2009ء سے بار بار متاثر ہوکر کافی نقصان اٹھا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل نے جنڈولہ کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے فرنٹیرکور ساوتھ کی کوششوں سے 173 دکانوں پر مشتعمل تعمیر کردہ مارکیٹ کا افتتاح کردیا تھا اور آپریشن راہ نجات سے متاثرین میں 28 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے تھے۔

Back to top button