حالات حاضرہ

کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہوگئی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ بلوچستان میں اس وائرس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی  نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلا فرد انتقال کرگیا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 65 سالہ شخص کا انتقال کوئٹہ میں فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ہوا۔

 

Back to top button