خبریں

مردان: بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ

مردان: ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑے ضلع مردان میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاون جاری ہے۔ تاہم اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کےلئے ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مردان کے بیشتر علاقوں میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مردان سے اشیاء خوردونوش کی قیمیتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button