خبریں

گلگت بلتستان حکومت کا محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو ملامت، بیوہ کو 30لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

اسلام آباد: گلگت بلتستان حکومت نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں ’’محمد علی سدپارہ انسٹےٹےوٹ فار اےڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اےنڈ راک کلائمبنگ ‘‘کے قےام اورمحمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں باعزت روزگار کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے،صوبائی حکومت نے علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اےواڈ کےلئے نامز دکبھی کردیا ہے ،گلگت بلتستان کابینہ نے محمد علی سدپارہ کی بےوہ کو30لاکھ روپے امداد دےنے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

منگل کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت محمد علی سدپارہ کو پیش کرنے کیلئے کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محمد علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماءوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور علی سدپارہ کی یاد میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ محمد علی سدپارہ نے محدود وسائل اور خطرات کے باوجود کوہ پیمائی کے شعبے کا انتخابات کر کے پوری دنےا مےں پاکستان کا نام روشن کیا، علی سدپارہ کی خدمات کو ہمےشہ ےاد رکھا جائےگا

کوہ پیمائی کو فروغ دینے اور کوہ پیماؤں کی فلاح وبہبود کےلئے جامع پالیسیز بنائی جائے گی،محمد علی سدپارہ کے ببیٹے ساجد علی سدپارہ کو کوہ پیمائی میں بین الاقوامی سطح کی تربیت دی جائے گی ۔

Back to top button