حالات حاضرہکورونا

کورونا وائرس: مسلسل دوسرے روز بھی شہری چھتوں پر اذانیں دینے لگے

راولپنڈی: عالمی وباء کرونا وائرس کو دین اسلام کی تعلیمات سے شکست دینے کا عزم لیے اللہ کی پناہ حاصل کرنے ملک بھر میں شہریوں نے مسلسل دوسرے روز بھی چھتوں پر چڑھ کر آزان دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مساجد سے رات دس بجے اذانیں دی گئیں، شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں سے ہم آواز ہوئے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی مہلک وبا سے نجات کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اذانیں دی گئیں، شہری دوسرے روز بھی گھروں کی چھتوں پراذانیں دینے لگے، گلبرگ ، سبزہ زار،داتادربار سمیت دیگرعلاقوں میں اذانیں دی گئیں۔

دوسری طرح خیبرپختونخوا کے کئی شہروں بشمول صوابی، بونیر، مردان ، چارسدہ و دیگر شہروں میں بھی لوگوں نے چھتوں پر چڑھ کر آزان دی۔

Back to top button