خبریںکورونا

اسلام آباد: کورونا وائرس کے مبینہ مریض کی ہلاکت بازگشت، انتظامیہ کی تردید

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا مریض کے جاں بحق ہونے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک شہری کی لاش کو پڑے ددیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی تیرہ میں کورونا وائرس کسے متاثرہ شخص نے خود کو اپنے گھر میں قرننطینہ کیا تھا۔ آویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایدھی اہلکار موجود بیڈ پر پڑے شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر یا پولیس کو مدد کےلئے بلانے کا کہہ رہے ہیں۔

تاہم ڈپٹی کشمنر اسلام آباد نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 1098 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 21 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Back to top button