حالات حاضرہ
کمشنر کا کتا لاپتہ ہوگیا، پولیس اور کارپوریشن کی دوڑیں
گوجرانوالہ میں کمشنر کا کتا گم ہوا تو پولیس اور کارپوریشن کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے کمشنر ذوالفقار گھمن کا کتا کمشنر ہاوس سے کہیں گم ہو گیا۔ کتے کی تلاش کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملے نے رکشے پر لاوڈ اسپیکر نصب کراکے اعلانات کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
جبکہ پولیس کا عملہ بھی کتے کی تلاش میں کارپوریشن اہلکاروں کی معاونت کررہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اعلان کیا جارہا ہے کہ عزت مآب کمشنر صاحب کا جرمن شیفرڈ کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہوگیا ہے، یہ کتا جس کسی کو ملے فوری طور پر کمشنر ہاوس پہنچا دے۔
عوام الناس کو انتباہ بھی کی جارہی ہے کہ اگر کاروائی کے دوران یہ کتا کسی سے ملا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔