خبریںکورونا

وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4006 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 251 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4006 ہوگئی ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت سمیت خیبرپختونخوا اور سندھ میں ایک ایک مریض کی ہلاکت کے بعد مذکورہ عالمی وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔

آج بروز منگل خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب 86 کیسز، سندھ 54 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 12، کشمیر 3 اور اسلام آباد میں نیا ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ پہلی ہلاکت بھی ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے جب کہ شہر میں ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

Back to top button