پاک فوج کی جانب سے پروآ تحصیل میں غذائی پیکج تقسیم
پروآ۔ پاک فوج کی جانب سے پروآ تحصیل بھر کے کئی خاندانوں میں دوہفتوں کے غذائی پیکج تقسیم کئے گئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاک فوج کی جانب سے سے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے لگائے گئے جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے مستحق کئی خاندانوں میں دوہفتوں کا غذائی پیکج(راشن) تقسیم کیا گیا غذائی پیکج کی فراہمی کے لئے پروآتحصیل بھرمجموعی طور پر چار پوائنٹس بنائے گئے گورنمنٹ ہائی اسکول درابن خورد;46; ڈگری کالج پروآ;46; رمک اور کڑی شموزئی میں قائم کئے گئے پوائنٹس پر جزوی لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحقین اور بیوہ خواتین اور غریب خاندانوں میں دوہفتوں کا غذائی پیکج تقسیم کیا گیا اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر موقع پر چاہے وہ سیلاب یا زلزلہ کی صورتحال ہو یا دہشت گردوں سے نمٹنا ہو پاک فوج نےاپنا اہم کردار ادا کیا کرونا وائرس کی وبا سے پھیلنے والی صورتحال میں بھی پاک فوج اپنے ہم وطنوں کے ہم قدم ہے۔